لال مسجد کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لال مسجد کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔


ویب ڈیسک February 20, 2016
لال مسجد انتظامیہ نے پرویز مشرف کو 2007 میں مسجد میں ہونیوالے آپریشن میں نامزد کر رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

لال مسجد کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج پرویزالمیمن قادر نے لال مسجد کیس میں پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ 13 فروری کو محفوظ کیا تھا۔ پرویز مشرف نے 2007 میں لال مسجد میں آپریشن کا حکم دیا تھا جس میں غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ سمیت درجنوں طالب جاں بحق ہو گئے تھے۔ لال مسجد انتظامیہ نے پرویز مشرف کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی لیکن عدالت کے طلب کرنے کے باوجود سابق صدر ایک بار بھی کیس میں پیش نہیں ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں