بھارت میں پٹیل کے بعد جٹ برادری کا حقوق کیلئے احتجاج ریلوے اسٹیشن نذر آتش

جٹ برادی کا ملازمتوں میں کوٹہ اور تعلیمی اداروں میں مخصوص نشستیں نہ ملنے پر احتجاج، اہم شاہراہیں بلاک کردیں


ویب ڈیسک February 20, 2016
گزشتہ برس گجرات میں پٹیل برادری نے بھی ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹہ نہ ملنے کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری سرکاری ملازمتوں میں مناسب کوٹہ نہ ملنے پر سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل مظاہرین نے ریلوے آفس کو نذر آتش کردیا اور اہم شاہراہیں بھی بلاک کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ میں جٹ برادری سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ اور تعلیمی اداروں میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجاً سڑکوں پر آ گئے اور مشتعل مظاہرین نے نہ صرف حکومت کے خلا نعرے بازی کی بلکہ ڈسٹرکٹ جنڈ میں بڈھا کھیرا ریلوے اسٹیشن کو آگ لگا دی۔ جٹ برادری نے دارالحکومت نئی دلی، ہسار، روہٹک اور فضلکا جانے والی اہم شاہراہوں کو بھی بند کردیا جس کے باعث ٹریفک بری طرح جام ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن پر ریکارڈ روم اور دیگر اہم اشیاء کو نذر آتش کیا۔

حالات جب پولیس کے کنٹرول سے باہر ہو گئے تو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فوج کو میدان میں آنا پڑا، بھارتی فوجیوں نے متاثرہ علاقوں میں فلیگ مارچ شروع کردیا ہے تاہم حالات تاحال کنٹرول سے باہر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارتی ریاست گجرات میں پٹیل برادری نے بھی ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹہ نہ ملنے کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا، گجرات میں پٹیل برادری کے احتجاج کے دوران پولیس کے تشدد سے متعدد مظاہرین ہلاک بھی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |