کھیلوں کی بنیاد پر سیاست نہیں کرنا چاہتے رانا مشہود

کرکٹ بورڈ غیرملکی ٹیموں کو لانے کاوعدہ کرے خود ایئرپورٹ استقبال کرنے جائیں گے۔


Sports Reporter November 07, 2012
کرکٹ بورڈ غیرملکی ٹیموں کو لانے کاوعدہ کرے خود ایئرپورٹ استقبال کرنے جائیں گے۔ فوٹو فائل

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ کھیلوں کی بنیاد پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔

سیکیورٹی فراہم کرنے کی اہلیت اور نیت بھی رکھتے ہیں، کرکٹ بورڈ غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کا وعدہ کرے ہم خود ایئرپورٹ استقبال کرنے جائیں گے،لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔

ایشیا کبڈی کپ اوراسپورٹس فیسٹیول کیلیے غیر ملکی ٹیمیں بے خوف ہوکر ہماری مہمان بن رہی ہیں، ہم26 ملکوں کے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی، آمدورفت اور قیام وطعام کا اہتمام کرسکتے ہیں تو صرف ایک کرکٹ ٹیم کیلیے کیا مسئلہ ہوگا،ہمیں ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے کھیلوں کو فروغ دینے کیلیے مل جل کر کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کے بارے میں پیغام جائے کہ ہم دہشت گردی سے نفرت کرنے والی مثبت فکر کی حامل قوم ہیں۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش سے رواں برس سیریز ملتوی ہونے کی ذمہ داری پی سی بی نے پنجاب حکومت پر عائد کر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں