انصاف ملنے کی پوری توقع ہے سلمان پابندی لگتے ہی اپیل کردی تھی آصف

ثالثی عدالت نے آصف کی درخواست کیلیے 5 سے 7 اور سلمان بٹ کے کیس کیلیے 8 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔


AFP November 07, 2012
ثالثی عدالت نے آصف کی درخواست کیلیے 5 سے 7 اور سلمان بٹ کے کیس کیلیے 8 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ فوٹو : فائل

اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کے شکار سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ مجھے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے انصاف ملنے کی پوری توقع ہے۔

میری ابھی اپنے وکیل سے بات نہیں ہوئی مگر وہ سی اے ایس میں میری اپیل سے اچھی طرح واقف ہیں۔ دوسری جانب فاسٹ بولر آصف نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آئی سی سی کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد ہی ثالثی عدالت میں اپیل کردی تھی مگر برطانوی عدالت میں کرمنل کیس کی وجہ سے اس کی سماعت نہیں ہوئی تھی، اب فروری کے پہلے ہفتے میں اس پر کارروائی ہوگی۔ یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزانے میں قائم ثالثی عدالت نے آصف کی درخواست کیلیے 5 سے 7 اور سلمان بٹ کے کیس کیلیے 8 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |