آئندہ سال پی ایس ایل کے کچھ میچز پاکستان میں بھی ہوں گے شہریار خان
ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی ، چئیرمین پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں اورآئندہ سال کچھ میچز پاکستان میں بھی ہوں گے ۔
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ پوری طرح سے کامیاب ہوئی ہے اوراس نے بہترین نتائج حاصل کیئے ہیں ۔ پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بھرپور موقع ملا ہے اور آئندہ سال کچھ میچز پاکستان میں بھی کھیلے جائیں گے ۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کوئٹہ ، فاٹا اور آذاد کشمیر میں بھی کرکٹ اکیڈمیاں بنانے کا اعلان کیا ۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کی لیگ کا حصہ بننا چاہئیے ۔ لیکن بھارت میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کے کھلاڑی پاکستان یا پاکستانی کرکٹرز بھارت جائیں ۔ اگر حکومت نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ میں شرکت کی اجازت دی تو جائیں گے بصورت دیگر نہ جانے کا فیصلہ ہی کیا جائے گا کیونکہ حتمی فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں شریک نہ ہوا تو کھلاڑی بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے سے محروم رہیں گے ۔