وفاقی اداروں کی کارروائیاں سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش قبول کرلی
چوہدری نثارعدالتی کمیشن قائم کرتےہیں تویہ بہت اچھااوردلیرانہ اقدام ہوگا،ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ حکومت کا وفاقی اداروں کی کارروائیوں سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانےکے لئے چوہدری نثار کی پیشکش قبول کرلی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نیب اورایف آئی اے نے حدود سے تجاوزکیا ہے، کے ایم سی کی 15 ہزارفائلیں اب بھی ایف آئی اے نے غیرقانونی طورپراپنی تحویل میں رکھی ہوئی ہیں، وفاقی حکومت ایف آئی اے کی سندھ میں کارروائیوں پرجوڈیشل کمیشن قائم کرے، اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے چوہدری نثارکی پیشکش پروفاق کو باضابطہ درخواست کافیصلہ کرلیا ہے۔ چوہدری نثار اگر اس معاملے کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کرتے ہیں تو یہ بہت اچھا اور دلیرانہ اقدام ہوگا۔ اس سے اداروں کے حدود سے تجاوز کے علاوہ وفاق اور صوبے کے درمیان تنازعے کے محرکات بھی سامنے آجائیں گے۔
واضح رہے کہ 2 روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے سندھ میں ایف آئی اے کی کارروائیوں کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر اعلیٰ عدالتی کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی۔