مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کا سرکاری عمارت پر قبضہ 2 اہلکار ہلاک اور 11 زخمی
بھارتی پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارہ
مقبوضہ کشمیر میں 3 مسلح افراد نے ایک سرکاری عمارت پر قبضہ کرلیا جبکہ سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی اور بھارتی میڈیا کے مطابق 3 مسلح افراد نے پہلے پولیس چوکی پر فائرنگ کی اور کریکر پھینکا جس کے بعد وہ قریبی سرکاری عمارت میں داخل ہوگئےجبکہ قابض بھارتی فوج ز نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں اب تک 2 اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔
سری نگر کے انسپیکٹر جنرل پولیس جاوید گیلانی کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 مسلح افراد عمارت میں داخل ہوئے، جن کی فائرنگ سے سینٹرل پریزرو پولیس کے 11اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں 60 سے 90 افراد موجود ہیں جبکہ فوج اور پولیس نے عمارت کو چاروں طرف سے گھیر کر مسلح افراد کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے ۔