فیڈرر نے تیپسرووچ کو مات دے کر نئی تاریخ رقم کردی

ورلڈ ٹور فائنلز میں ریکارڈ 40 ویں فتح، نمبر ون جوکووک کو اے ٹی پی ٹرافی مل گئی۔


Sports Desk November 07, 2012
ورلڈ ٹور فائنلز میں ریکارڈ 40 ویں فتح، نمبر ون جوکووک کو اے ٹی پی ٹرافی مل گئی۔ فوٹو: فائنل

ورلڈ ٹور فائنلز سنگلز میں سوئس ماسٹر راجرفیڈرر نے جانکو تیپسرووچ کو 6-3 اور 6-1 سے مات دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔

ریکارڈ ساتویں مرتبہ اعزاز کے دفاع کیلیے میدان میں اترنے والے فیڈرر کی یہ سیزن کے اختتامی ایونٹ میں مجموعی طور پر 40 ویں فتح بنی، ان سے قبل 39 فتوحات کا ریکارڈ ایوان لینڈل کے نام تھا، وہ 11ویں مرتبہ ایونٹ میں شریک ہوئے ہیں، 6 ٹائٹل فتوحات بھی فیڈرر کا ہی ریکارڈ ہے، ٹاپ سیڈ نووک جوکووک نے پہلی آزمائش میں فرنچ حریف جوئے ولفریڈ سونگا کو 7-6(7/4) اور 6-3 سے مات دی، ڈبلز میں مارسیل گرینولرز اور مارک لوپز نے ٹاپ سیڈ امریکی جوڑی باب اور مائیک برائن کو 7-5،5-7 اور 11-9 سے ہرایا۔

بھارتی جوڑی مہیش بھوپاتی اور روہن بوپنا کو ابتدائی مقابلے میں جوناتھن مرے اور فریڈرک نیلس نے 6-4،6-7 (1/7) اور 12-10 سے شکست دے دی، علاوہ ازیں سیزن کا اختتام بطور نمبرون پلیئر کے طور پر کرنے کے صلے میں نووک جوکووک کو اے ٹی پی کی جانب سے خصوصی ٹرافی بھی دی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں