پی ایس ایل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیون اسمتھ اور بریڈ ہیڈن 50 اور 52 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان سپرلیگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے انتہائی اہم میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 112 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں اسلام آباد نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف باآسانی پورا کرلیا، ڈیون اسمتھ اور شرجیل خان نے اننگزکا آغاز کیا، محمد عامر نے پہلے اوور میں صرف ایک رنز دیا مگر وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تاہم سہیل خان نے شرجیل خان کو 9 رنز پر پویلین بھیج دیا جس کے بعد اسمتھ نے بریڈ ہیڈن کے ہمراہ ملکر 100 رنز سے زیادہ کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، ہیڈن 52 جب کہ اسمتھ 50 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ کراچی کی جانب سے واحد وکٹ سہیل خان نے حاصل کی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز اسکور کیے، رکی ویسلز اور سیمنز نے اننگز کا آغاز کیا جب کہ محمد عرفان نے پہلے اوور میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمنز کو کوئی اسکور بنانے نہیں دیا تاہم اگلے اوور میں سیمنز نے عرفان پر 3 چوکے اور ایک چھکا مارکر حساب برابر کردیا تاہم دوسرے اینڈ پر موجود ویسلز 1 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے افتخار احمد صرف 8 اور کراچی کنگز کے سابق کپتان شعیب ملک بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان روی بوپارا اور ریان ٹین نے پانچویں وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت داری قائم کی، ریان 16 اور بوپارا 37 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد سمیع کا نشانہ بنے، سمیع نے عماد وسیم کو 6 اور اسامہ کو 0 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد سمیع نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 8 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد عرفان، ایندرے رسل اور سیموئل بدری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی تھی جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے آخری معرکے میں پشاور زلمی کو شکست دینا ہوگی۔