پریمیئر فٹبال کلیم اللہ کی ہیٹ ٹرک کے آر ایل کامیاب

ووہیب ایف سی لاہور کو 1-5 سے شکست۔

واپڈا کے خلاف آرمی 2-1 سے فتحیاب۔ فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں کے آر ایل اورآرمی نے اپنے میچز جیت لیے جبکہ مسلم ایف سی اور حبیب بینک کا مقابلہ برابر رہا۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق کے آر ایل فٹبال اسٹیڈیم راولپنڈی میں میزبان نے ووہیب ایف سی لاہور کو 5-1 سے قابو کیا،اسٹرائیکر کلیم اللہ نے7،25اور 90+1 ویں منٹ میں گول کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی، مڈ فیلڈر محمد عادل اور عابد خان نے بھی10اور47 ویں منٹ میں گیند جو جال میں پہنچایا،ناکام سائیڈ کا واحد گول اسٹرائیکر نعمان خان نے18ویں منٹ میں کیا،مڈ فیلڈر عثمان کو68 ویں منٹ میں یلو کارڈ دکھایا گیا، بہترین اسکورر کا انعام کلیم اللہ کو ملا،بیسٹ کھلاڑی ووہیب ایف سی کے مڈ فیلڈر فہیم احمد قرار پائے۔آرمی اسٹیڈیم راولپنڈی میں میزبان نے واپڈا کیخلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی، اسٹرائیکر عنصر عباس نے11 ویں منٹ میں اورگول کیپر جعفر خان نے پنالٹی کک کے ذریعے32ویں منٹ میں دوسرا گول کیا، ناکام سائیڈ کا واحد گول اسٹرائیکر ذوالفقار شاہ نے فری کک کے ذریعے میچ کے 50 ویں منٹ میں کیا۔

واپڈا کے ڈیفنڈر شاہد کو31 اور آرمی کے رضوان کو 90 ویں منٹ میں یلو کارڈز دکھائے گئے، بہترین اسکورر کا انعام ذوالفقار شاہ کو ملا، بیسٹ پلیئر آرمی کے ڈیفنڈر شاہد ضمیر قرار پائے۔مسلم ایف سی اور حبیب بینک کے درمیان گورنمنٹ ہائی اسکول چمن میں کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا،بینک کے اسٹرائیکر محمد یعقوب نے53 ویں منٹ میں گول کیا، حریف سائیڈ کے محمد حنیف نے73 ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ برابر کر دیا، مسلم ایف سی کے گول کیپر وزیر محمد کو میچ کے 73 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا، بہترین اسکوررمحمد یعقوب رہے جبکہ بیسٹ کھلاڑی مسلم ایف سی کے گول کیپر وزیر محمد قرار پائے۔ بدھ کو ایونٹ کے مزید 3 میچز ہوں گے، پی آئی اے اور نیوی کا مقابلہ کورنگی بلوچ گرائونڈ کراچی میں شیڈول ہے، پی اے ایف اور پی ایم سی ایتھلیٹیکو فیصل آباد کی ٹیمیں پی اے ایف کمپلکس گرائونڈ پشاور میں مدمقابل ہوں گی،افغان ایف سی اورکے ای ایس سی کا سامناگورنمنٹ ہائی اسکول چمن میں ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story