بلاول بھٹو کے پروٹوکول کی نذر ہونے والی 10 ماہ کی بچی کے والد کو سرکاری ملازمت مل گئی

فیصل بلوچ کو وزیراعلی ہاؤس بلاکرانہیں فش ہاربراتھارٹی میں ملازمت کا تقررنامہ دیا گیا،ترجمان وزیراعلی ہاؤس

فیصل بلوچ کو وزیراعلی ہاؤس بلاکرانہیں فش ہاربراتھارٹی میں ملازمت کا تقررنامہ دیا گیا،ترجمان وزیراعلی ہاؤس۔ فوٹو:فائل

سول اسپتال کے باہر وی آئی پی پروٹول کے باعث انتقال کرنے جانے والی 10 ماہ کی بچی بسمہ کے والد کو سرکاری ملازمت دے دی گئی۔


ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے وی وی آئی پی پروٹول کے باعث سول اسپتال کے باہر طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہونے والی 10 ماہ کی بسمہ کے والد فیصل بلوچ کو فش ہاربر میں سرکاری ملازمت دے دی گئی۔ترجمان کے مطابق فیصل بلوچ کو وزیراعلی ہاؤس بلاکر انہیں فش ہاربر اتھارٹی میں ملازمت کا تقرر نامہ دیا گیا۔

واضح رہے کہ23 دسمبر كوٹرامہ سينٹركے افتتاح کے لئے پيپلز پارٹی كے چيئرمين بلاول بھٹو زرداری کی آمد ہوئی تھی اور اس موقع پر سخت سیکیورٹی کے باعث 6 ماہ کی بسمہ کو بروقت طبی امداد نہیں مل سکی تھی جس کے باعث اس کا انتقال ہوا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور وزيراعلیٰ سندھ سيد قائم علی شاہ نے ان كے گھر لياری ميں جاكر تعزيت كي اور بچی كے والد كو سركاری ملازمت دينے كا اعلان كيا تھا۔
Load Next Story