برطانوی وزيراعظم کا يورپی يونين ميں برطانيہ كی ركنيت كے حوالے سے عوامی ريفرنڈم كا اعلان
يورپی يونين ميں برطانيہ كی ركنيت ركھنے يا نہ ركھنے پرعوامی ريفرنڈم رواں برس 23 جون كو ہوگا۔
برطانوی وزيراعظم ڈیوڈ کیمرون نے يورپی يونين ميں برطانيہ كی ركنيت كے حوالے سے عوامی ريفرنڈم كا اعلان كرديا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانيہ كے وزيراعظم ڈيوڈ كيمرون نے اعلان كيا ہے كہ يورپی يونين ميں برطانيہ كی ركنيت ركھنے يا نہ ركھنے پرعوامی ريفرنڈم رواں برس 23جون كو ہوگا۔ انہوں نے ريفرنڈم كے اعلان سے قبل يورپی يونين كی ڈيل طے ہونے پر كہا تھا كہ برطانيہ يونين ميں رہتے ہوئے محفوظ اور توانا رہ سكتا ہے۔
اپنے دفتركے باہرريفرنڈم كا اعلان كرتے ہوئے برطانوی وزيراعظم نے واضح طور پركہا كہ وہ برسلزسے نہيں برطانيہ سے محبت كرتے ہيں اس لئے عوام 23 جون کو فیصلہ کریں کہ وہ یورپی یونین میں برطانیہ کی رکنیت رکھنے کے حق میں ہیں یا نہیں۔
دوسری جانب مبصرين كا خيال ہے كہ وزیراعظم ڈیوڈ كيمرون كی كابينہ كے بعض وزرا يورپی يونين كو چھوڑنے کے حق میں ہی اور وہ اپنی مہم جاری ركھ سكتے ہيں۔