انکل سلمان خان اوران کی کم عمر ہیروئنز
پچاس سالہ اداکار کی جوڑی ہر ایک کے ساتھ فٹ اور فلم ہٹ ہو جاتی ہے۔
اس وقت بولی وڈ میں سلمان خان سب سے زیادہ کام یاب اور ہر دل عزیز شخصیت ہیں۔ خوش قسمتی سے ان کی باکس آفس ویلیو میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ سلما ن کا انڈسٹری میں نیا جنم ہوا ہے، جس میں کٹھنائیاں تو ہیں لیکن کام یابیاں بھی کچھ کم نہیں۔ لگاتار کئی ہٹ فلمیں ایک ساتھ دینے والے سلمان خان کے ساتھ انڈسٹری میں پرانی تو پرانی ہر نئی آنے والی اداکارہ بھی کام کرنے کی خواہش رکھتی ہے اور وہ اس کے لیے اپنے کردار پر بھی کمپرومائز کرنے کو تیار رہتی ہیں۔
بھاگیہ شری، نغمہ، چاندنی، آئشہ جھلکا، بھومیکا چاولہ اور دیگر کئی ہیروئنز نے سلمان کے ساتھ صرف ایک ہی فلم کر کے شہرت حاصل کی یہ اور ان جیسی دوسری کئی اداکارائیں شادی شدہ ہوکر بچوںکی مائیں بن گئی ہیں لیکن سلمان کی شخصیت کا جادو اب بھی سر چڑھ کہ بو ل رہا ہے۔
27دسمبر 1965کو سلیم خان کے گھر میں پیداہونے والے اس بچے کا نام عبدالرشید سلیم رکھا گیا۔ بعدازاں فلم انڈسٹری جوائن کرنے کے بعد ان کا نام سلمان خان ہو گیا۔ پچھلے سال سلمان نے اپنی پچاسویں سال گرہ منائی لیکن کنگ آف ہارٹ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہی نہیں ہوتا کہ عمر انہیں کھا رہی ہو۔ ڈیشنگ ہونا، اسمارٹنیس، خوش لباسی اور نرم دلی انہیں سب ہیروز میں نمایاں رکھے ہوئے ہے۔ سلمان کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ عمروں کے واضح فرق کے باوجود وہ وہ کم عمر ہیروئنز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والی سورج برجاتیہ کی فلم پریم رتن دھن پایو میں انہوں نے اپنے سے بیس سال چھوٹی سونم کپور کے ساتھ آن اسکرین رومانس کیا۔ ہو سکتا ہے کہ اکثر لوگوں کو ان کے درمیان عمر کا فرق ناگوار گزرا ہو، لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ خود سونم بھی آف اسکرین سلمان کی بڑی مداح ہیں اور ان کے لیے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں تھی کہ وہ اپنے بچپن کے پسندیدہ ہیرو کے ساتھ ہیروئن آرہی ہیں۔ نہ صرف یہ بل کہ دوسری ایسی کئی ہیروئنز سلمان کے ساتھ کام کر رہی ہیں ۔
جن کا دبنگ ہیرو کے ساتھ عمر کا نمایاں فرق ہے۔ سلمان خان نے 1988میں اپنے فلمی کیریر کا آغاز 23سال کی عمر میں فلم بیوی ہو تو ایسی سے کیا تھا۔ اس فلم میں ریکھا اور فاروق شیخ نے مرکزی رول کیے تھے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ سلمان نے جب فلموں میں انٹری دی، یعنی 23 سال کی عمر میں، تو اس وقت اُن ہیروئنز کی کیا عمر ہوگی جو آج سلمان خان کے ساتھ فلموں میں رومانس کرتی نظر آتی ہیں۔
٭سونم کپور: 9جون 1985 کو پیدا ہونے والی سونم کپور اس وقت صرف تین سال کی تھی جب سلمان نے اپنا کیریر ڈیبیو کیا تھا۔ یعنی 1988میں۔ ان دونوں کی بلاک بسٹر فلم پریم رتن دھن پایو نے یہ بات ثابت کی کہ اگر ہیرو ہیروئن میں ذہنی ہم آہنگی ہو اور ان کی اسکرین کیمسٹری شان دار ہو تو عمروں کا فرق کوئی معنی نہیں رکھتا۔ یہ کوئی سونم سے پوچھیں کہ اسے سلمان کے ساتھ آن اسکرین رومانس کرنا کتنا اچھا لگا۔ وہ اس لحاظ سے بھی خوش قسمت ہیں کہ 2007میں ان کی پہلی فلم سانوریا کی کاسٹ میں سلمان بھی تھے۔ سنجے لیلا کی اس فلم میں سلمان کا کردار مختصر تھا۔
٭سوناکشی سنہا: 1988میں جب سلمان نے پہلی فلم کی تھی اس وقت سوناکشی کی عمر صرف ایک سال تھی۔ 2جون 1987کو پیدا ہونے والی سوناکشی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ کبھی سلمان کی ہیروئن بنیں گی۔ 22 سال کے ایج ڈیفرنس کے باوجود سوناکشی کے کیریر کا آغاز سلمان کے ساتھ فلم دبنگ سے ہوا۔ ان دونوں کی یہ فلم سپرہٹ ہوئی خاص طور سے اس کا ڈائیلاگ ''تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب! پیار سے لگتا ہے'' خاصا مشہور ہوا تھا۔ فلم کی کام یابی نے یہ بات ثابت کردی کہ سلمان ہر ہیروئن کے ساتھ پرفیکٹ بنا نے والا ہیرو ہے کہ عمر کا فرق کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ سوناکشی نے سلمان کے ساتھ دبنگ ٹو میں بھی کام کیا اور یہ فلم بھی پہلی کی طرح ہٹ رہی تھی۔
٭کترینہ کیف: بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سلمان کی صرف ساتھی اداکارہ ہی نہیں بل کہ وہ ان کی خاص دوست بھی رہ چکی ہیں۔ ان کے درمیان محبت کا رشتہ بھی تھا اور ان کے تعلقات کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا تھا کہ بہت جلد یہ دونوں شادی کرلیں گے لیکن کترینہ کی زندگی میں رنبیر کپور آگیا اور سلمان خان سے ان کا بریک اپ ہوگیا۔ سلمان نے جب اپنا کیریر شروع کیا اس وقت کترینہ محض پانچ سال کی تھیں۔ ان کی تاریخ پیدائش 16جولائی 1983ہے۔ ان دونوں کی عمر میں انیس سال کا فرق پایا جاتا ہے۔ ان کی جوڑی نے آن اسکرین ایک تھا ٹائیگر اور میں نے پیار کیوں کیا جیسی سپرہٹ فلمیں دیں۔
٭پریانکا چوپڑہ: ڈیشنگ سلمان خان نے جب پہلی فلم کی اس وقت نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کی عمر چھے سال تھی۔ 18جولائی1982کو پیدا ہونے والی پریانکا نے سلمان کے ساتھ تین فلموں گاڈ تسی گریٹ ہو، مجھ سے شادی کرو گی اور سلام عشق میں کام کیا۔ تینوں ہی فلموں میں ان کی رومانی جوڑی بنائی گئی، جسے آڈینس نے بھی سراہا۔ پریانکا سلمان کو اپنا پسندیدہ ترین اداکار کہتی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا اپنی خوش نصیبی قرار دیتی ہیں۔ پریانکا کی جوڑی سلمان کے ساتھ بولی کی وڈ کی کام یاب جوڑی کہلاتی ہے، جن کا آن اسکرین کام فلم دیکھنے والوں کو مسحور کردیتا ہے۔ پریانکا کی خواہش ہے کہ سلمان کے ساتھی کسی ایکشن سے بھرپور فلم میں کام کریں۔
٭دیپکا پاڈو کون: اس وقت بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ کہلائے جانے والی اداکارہ دیپکا پاڈوکون کی عمر اس وقت صرف دو سال تھی جب سلمان نے اپنی پہلی فلم بیوی ہو تو ایسی میں ثانوی نوعیت کا کردار کیا تھا۔ دیپکا کو باکس آفس کی ملکہ کہا جارہا ہے توسلمان کو کنگ آف باکس آفس۔ اسی لیے ان کے مداح بڑی بے چینی سے اس وقت کا انتظار کررہے ہیں جب یہ سُپرہٹ فن کار ایک ساتھ کسی رومانوی فلم میں کام کریں گے یقیناً۔ ان کی پردہ سیمیں پر ان کی جوڑی کو ضرور پسند کیا جائے گا۔
٭کرینہ کپور:1988میں کرینہ آٹھ سال کی تھیں جب سلمان نے ڈیبیو کیا تھا اور اس وقت جب وہ اپنی بہن کرشمہ کے ساتھ کسی فلم کے سیٹ پر جایا کرتیں جہاں سلمان بھی موجود ہوتے تو وہ انہیں انکل کہہ کر پکارا کرتی تھیں۔ کرینہ 21 ستمبر 1980کو پیدا ہوئیں۔ سلمان اور کرینہ نے کئی کام یاب فلموں میں کام کیا جن میں باڈی گارڈ، بجرنگی بھائی جان، مسڑ اینڈمسزکپور، کیوں کہ وغیرہ شامل ہیں۔ ان دونوں کی جوڑی کو انڈسٹری کا کام یاب جوڑی کہا جاتا ہے۔ اس لیے ان کے چاہنے والے انہیں پھر سے ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
٭عالیہ بھٹ:15مارچ 1993کو پیدا ہونے والی عالیہ اس وقت بائیس سال کی ہیں۔ 1988میں سلمان کی پہلی فلم کے ریلیز کے پانچ سال بعد پیدا ہونے والی اداکارہ عالیہ نے ابھی تک سلمان کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔ ان دونوں کے درمیان اٹھائیس سال کا وقفہ ہے۔ اس کے باوجود فلم بین چلبلی عالیہ اور سلمان خان کو ایک ساتھ کسی فلم میں دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ خود عالیہ کی بھی دیرینہ آرزو ہے کہ انہیں کس فلم میں سلمان کے ساتھ ہیروئن آنے کا موقع مل سکے۔
٭شردھا کپور: سلمان کے ڈیبیو کرنے کے ایک سال بعد شردھا کی پیدائش 3 مارچ 1989کو ہوئی۔ 26 سالا اداکارہ نے کئی اچھی فلموں میں کام کر کے خود کو بولی وڈ کی باصلاحیت ایکٹرس ثابت کیا ہے۔ سلمان کے ساتھ ان کی جوڑی کو یقیناً دیکھنے والے ضرور پسند کریں گے، کیوںکہ دونوں ہی زبردست اداکار ہیں اور کسی اچھی آفر کے انتظار میں بھی۔
٭انوشکا شرما: یکم مئی 1988کو پیدا ہونے والی اداکارہ انوشکا شرما اس وقت تین ماہ کی ننھی شیر خوار بچی تھی، جب سلمان نے اپنا کیریر شروع کیا۔ انوشکا نے شاہ رخ اور عامرخان کے ساتھ بالترتیب رب نے بنادی جوڑی، جب تک ہے جان اور پی کے میں کام کرکے خود کو اے کلاس ایکٹرس ثابت کیا ہے۔ انوشکا کی یہ تینوں فلمیں باکس آفس پر کام یاب ہوچکی ہیں۔ انوشکا کی دلی خواہش سلمان کی ہیروئن بننا تھا جو کہ انوراگ کیشپ کی فلم سلطان میں کام کر کے پوری ہو رہی ہے۔ اس فلم کے لیے کئی ہیروئنز کے نام لیے گئے، لیکن قرعہ فال انوشکا کے نام نکلا۔ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ انہیں سلمان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔