سلالہ حملے پر’’سوری‘‘ کافی ہے کھر یہ پارلیمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہے اسحاق ڈار

فی نیٹو کنٹینر250 ڈالرآپریشنل چارجزوصول کیے جائینگے، حنا ربانی کی قائمہ کمیٹی کوبریفنگ

فی نیٹو کنٹینر250ڈالرآپریشنل چارجزوصول کیے جائینگے،تعلقات بہتربنانیکاعمل جاری ہے،حنا ربانی کی قائمہ کمیٹی کوبریفنگ۔ فوٹو/ایکسپریس

قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکااجلاس چیئرمین حاجی عدیل کی زیر صدارت ہوا جس میںنیٹوسپلائی کے رابطوں ، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔اجلاس کے آغاز پرارکان نے دفترخارجہ کی جانب سے پیش کیے گئے دستاویزات کے مسودے پرنکتہ چینی کی جس میںکہاگیا تھاکہ امریکا نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے پر معافی کااظہار کیاہے۔

اس پرارکان کمیٹی کاکہنا تھاکہ اظہارمعافی اورمعافی مانگنے کے جملے میںبڑا فرق ہے ، واضح طور پر کمیٹی کوبتایاجائے کہ امریکا نے اس پرمعافی مانگی ہے کہ نہیں،اسحاق ڈارنے کہا کہ امریکا نے خودمعافی مانگنے کے معاملے کومتنازعہ بنایا،اس طرح کے معاملات عام طور پرحکومتیں ذرائع ابلاغ میں آکر طے کرتی ہیں جبکہ اس معاملے میںہیلری کلنٹن نے حناربانی کوصرف فون پر معذرت کی۔انہوںنے کہاکہ یہ پارلیمنٹ کے منہ پرطمانچہ ہے ،دفاعی کمیٹی نے نیٹوسپلائی بحال کرنا تھی توپارلیمنٹ سے قراردادیںپاس کروانیکی کیاضرورت تھی۔


بابر غوری اورمصطفی کمال نے اسحاق ڈار کے نقطہ نظر کی حمایت کی،مصطفیٰ کمال کاکہناتھاکہ حکومت کونیٹو سپلائی کی بندش سے قبل ممکنہ نتائج کے بارے میںسوچناچاہیے تھااورمستقبل میںبھی ممکنہ طور پر پیش آنیوالے حالات کاجائزہ لینا چاہیے تھا ،اس پرسینیٹر فرحت اللہ بابرکاکہنا تھاکہ حکومت نے بہت اچھا فیصلہ کیاہے جس کیوجہ سے اب امریکا اورپاکستان کے مابین ماضی کے زبانی معاہدوں کی جگہ تحریری طور پر معاہدے ہونے جارہے ہیں،

اجلاس کے بعدحاجی عدیل نے صحافیوںکو بتایا کہ کمیٹی کے تمام ارکان نے لفظ سوری پر وزیرخارجہ کوتنقیدکانشانہ بنایا ،وزیر خارجہ نے کہاکہ لفظ سوری کافی ہے ،اسی پر اکتفاکیاجائے ، انہوں نے مزید بتایاکہ کمیٹی کا یہ اتفاق رائے تھاکہ حکومت نے نیٹو سپلائی کی بحالی میں خوا مخواہ تاخیرکی اور وقت ضائع کیااگر وقت ضائع نہ کیاجاتاتوملک کیلئے زیادہ فوائد سمیٹے جاسکتے تھے۔ ادھر وزیرخارجہ حنا ربانی کھرنے میڈیاسے گفتگومیںکہاکہ نیٹوسپلائی کی بحالی کے بعد کنٹینرز سے ٹرانزٹ فیس چارج نہ کرنے فیصلہ کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے کیا تھا تاہم کنٹینرز سے 250ڈالر آپریشنل چارجز وصول کئے جائینگے۔
Load Next Story