مختلف علاقوں سے 15 ملزمان گرفتار مسروقہ گاڑیاں برآمد

ملزمان اسٹریٹ کرائم اور فیکٹریوںکے ملازمین کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ملزمان اسٹریٹ کرائم اور فیکٹریوںکے ملازمین کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، کار ، موٹر سائیکلیں ، موبائل فون ، نقدی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔


ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ، تفصیلات کے مطابق محمود آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی بیشتر وارداتوں میں ملوث ملزمان غلام عباس اور عمران کو گرفتار کرکے 2موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمدکرلیا،موٹر سائیکلیں پاک کالونی اور ٹیپو سلطان کے علاقے سے چھینی گئی تھیں ،چنیسر گوٹھ سے منشیات فروش خان زادہ کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلی گئی،سائٹ بی ایریا پولیس نے غنی چورنگی پراسنیپ چیکنگ کے دوران2ملزمان شعبان ولد بشیر احمد اور بلال احمد ولد عبدالمجید کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2پستول،مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی ۔

ملزمان فیکٹریوںکے ملازمین کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے،ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، ایسٹ رینج نے مختلف علاقوں میں 18 کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں ایک مفرور ملزم بھی شامل ہے ، ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات ،شراب کے علاوہ کار،موٹر سائیکل،موبائل فون،نقدی اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا۔
Load Next Story