بچپن میں مجھے ایک بوجھ قرار دیا گیا کنگنا رناوت

لوگوں کا منھ بند کرنے کے لیے انگریزی سیکھی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی بات پہنچا سکوں،کنگنا رناوت


Net News February 21, 2016
لوگوں کا منھ بند کرنے کے لیے انگریزی سیکھی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی بات پہنچا سکوں،کنگنا رناوت فوٹو : فائل

FAISALABAD: اداکارہ کنگنا رناوت اپنی بے باک رائے اور ایمان دارانہ بیانات کے لیے مشہور ہیں۔ چاہے بات انڈسٹری میں ان کے کام کے بارے میں ہو یا پھر تعلقات اور رشتے کنگنا سیدھی بات کرنے میں یقین رکھتی ہیں۔

ایک بھارتی روزنامے سے بات چیت کے دوران کنگنا نے بتایا کہ بچپن سے انھیں یہ بتایا جاتا رہا کہ وہ ایک بوجھ ہیں لیکن انھوں نے اپنے والدین کے اس خیال کو غلط ثابت کرتے ہوئے خود کو کبھی بھی بوجھ تصور نہیں کیا اور اپنے بل بوتے پر آگے بڑھتی گئیں۔

جب وہ بالی وڈ میں آئیں تو ان کی انگریزی کا مذاق بنایا گیا، لوگوں کا منہ بند کرنے کے لیے انگریزی سیکھی تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی بات پہنچا سکیں۔ ویسے کنگنا کا یہی انداز اور ان کے پختہ ارادے انھیں بالی ووڈ کی ''کوئین'' کے خطاب کا حقدار بناتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔