ملک میں گزشتہ ہفتے19اشیاسستی ہونے سے مہنگائی 022 فیصد کم ہوگئی

بیشتر اشیا نسبتاً زیادہ سستی ہونے کی وجہ سے افراط زر کی ہفتہ وار شرح میں 0.22 فیصد کمی ہوئی،پی بی ایس


Numainda Express February 21, 2016
بیشتر اشیا نسبتاً زیادہ سستی ہونے کی وجہ سے افراط زر کی ہفتہ وار شرح میں 0.22 فیصد کمی ہوئی،پی بی ایس فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے دال ماش،دال مونگ،مٹن،کیلا، ٹماٹر سمیت 8اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور آلو، پیاز، انڈے، مرغی،آٹا،دال مسور، ایل پی جی سمیت 19اشیا سستی جبکہ 26اشیائے ضروریہ کے دام پرانی سطح پر برقرار رہے۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 18فروری کو ختم ہفتے میں بیشتر اشیا نسبتاً زیادہ سستی ہونے کی وجہ سے افراط زر کی ہفتہ وار شرح میں 0.22 فیصد کمی ہوئی، اس دوران کیلے کی قیمت 67.66 روپے سے بڑھ 68.87 روپے فی درجن، دال ماش کی معمولی اضافے سے 256.91روپے فی کلو اور دال مونگ کی160.78روپے ہو گئی۔

ٹماٹر کی قیمت 36.07سے بڑھ کر 36.33روپے، بکرے کے گوشت کی قیمت کم وبیش 1 روپے کے اضافے سے اوسطاً 634.42 روپے فی کلوگرام ہوگئی تاہم آلوکی فی کلو قیمت 1.49 فیصد کمی سے 19.11روپے، پیاز کی 41.84سے کم ہو کر اوسطاً 41.11 روپے فی کلو، انڈوں کی 100.30 روپے سے گھٹ کر 97.06 روپے فی درجن، چینی کی 63.35 سے کم ہو کر 62.99روپے فی کلوگرام ہو گئی، اسی طرح آٹے، دال مسور، چاول باسمتی، گڑاور مرغی کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |