رضی حمید بہترین استاد اور منتظم پرنسپل تھیںعقیلہ اسلام

حکومت خدمات کے اعتراف میں انھیں سول ایوارڈ سے نوازیں،مقررین.


Express Desk November 07, 2012
انجینئر مسعود اصغر کی کتاب ’’بیگم رضی حمید کمالی ، ایک شخصیت ،ایک دور ‘‘کی تقریب رونمائی کے موقع پرافشاں فاروق ستار کو پروفیسر عقیلہ اسلام اورحسینہ معین کتاب پیش کررہی ہیں،پروفیسر شائستہ زیدی ودیگر بھی موجود ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

پروفیسر ڈاکٹر عقیلہ اسلام نے کہاکہ بیگم رضی حمید کمال نہ صرف ایک بہترین استاد اور اس کے بعد بے حد منتظم پرنسپل تھیں بلکہ انجمن اساتذہ کی سرگرم صدر اور نصاب کی تیاری کے سلسلے میں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آرٹس کونسل کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام بیگم رضی حمید کمال کی علمی اور سماجی خدمات پر مربوط ممتاز کالم نگار انجینئر مسعود اصغر کی کتاب''بیگم رضی حمید کمالی، ایک شخصیت، ایک دور کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان بالخصوص صدر پاکستان بیگم کمالی کی علمی اور سماجی خدمات کا اعتراف ملکی سطح پر کرتے ہوئے انھیں اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازیں۔

اپنے خطاب میں حسینہ معین نے کہاکہ میں نے رضی کو ہمیشہ دھواں دھار تقریریں کرتے دیکھا جس میں ہمیشہ ملک و قوم کے مستقبل کیلیے وہ متفکر رہتی تھیں،پروفیسر شائستہ زیدی نے کہاکہ رضی کی شخصیت بڑی منفرد تھی نہ کسی عہدے کی پروا نہ اس بات سے مطلب کہ ان کی خدمت کا اعتراف کیا جائے بس ان میںایک جذبہ تھا کہ بے اختیار انسانوں کی خدمت کی جائے، پروفیسر انیس زیدی اور منیرہ کریم نے کہاکہ ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا، نرم گفتاری، معاملہ فہمی، پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ٹھنڈے مزاج سے انتظامیہ چلانا ان کا کمال تھا،سرور جاوید اورجاوید افتخار نے کہا کہ رضی کمالی بے لوث شخصیت اور انسان دوستی کی حیران کر دینے والی مثال ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں