ترکی نے امریکا کے زیر استعمال فضائی اڈہ بند کرنے کی دھمکی دیدی

شام کے حوالے سے نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان گہرے اختلافات موجودہیں، ترک صدر


News Agencies February 21, 2016
ترکی کے خلاف سلامتی کونسل میں روسی قراردادمسترد. فوٹو: فائل

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ڈیموکریٹک یونین پارٹی کی حمایت کرنے پر اپنے ملک میں قائم فضائی اڈہ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکا کو ''انجرلک'' کا فوجی اڈہ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ امریکی فضائیہ کے طیارے شام میں داعش کے ٹھکانوں پربمباری کے لیے ''انجرلک'' فوجی اڈے سے اڑان بھرتے ہیں۔

ترک صدر نے امریکا اور مغربی دنیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس بات کا بھی اشارہ دیاکہ شام کے حوالے سے نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان گہرے اختلافات موجودہیں۔ انھوں نے ٹیلیفونک رابطے میں امریکی صدر اوباما کوڈیموکریٹک یونین پارٹی کیلیے کسی بھی نئی سپورٹ سے خبردار کیا۔ یہ جماعت شام میں کردوں کے تحفظ کیلیے قائم یونٹوں کا سیاسی ونگ ہے۔

دوسری طرف شامی حکومت نے شمالی صوبے کے بعض مقامات پرترک فوج کی توپوں سے فائر کی جانے والی گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اِسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیاہے۔ شامی شہر شدادی پرقابض داعش کوپسپا کردیا گیاہے۔ علا وہ ازیں مغربی طاقتوں نے سلامتی کونسل میں شام میں ترکی کے ممکنہ کردارکومحدود کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔