اوبامانے رچرڈاولسن کوپاکستان میں سفیرنامزد کردیا

ڈاولسن کابل میں امریکی سفارتخانے میں ڈائریکٹر ہیں، وہ پاکستان...


ایکسپریس July 19, 2012
ڈاولسن کابل میں امریکی سفارتخانے میں ڈائریکٹر ہیں، وہ پاکستان میں کیمرون منٹرکی جگہ لینگے فائل فوٹو

مریکی صدر بارک اوباما نے پاکستان اوراس کے ہمسایہ ملک افغانستان کے لیے اپنے نئے سفیروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے،پاکستان میں رچرڈ اولسن کو نیا سفیر نامزد کیاگیا ہےجو اس سے پہلے متحدہ عرب امارات میںامریکی سفیر رہ چکے ہیںجبکہ افغانستان میں جیمز کننگھم کو نیا امریکی سفیر مقرر کیاگیاہے۔نامزدکیے جانیوالے دونوںسفیروں کے ناموں کی امریکی سینیٹ سے توثیق کراناہوگی۔رچرڈاولسن اسلام آباد میںتعینات امریکی سفیرکیمرون منٹرکی جگہ لینگے۔

کیمرون منٹرنے اس سال مئی میں 18 ماہ سفیررہنے کے بعد اس عہدے سے سبکدوش ہونے کااعلان کیا تھا،امریکی میگزین فارن پالیسی کے مطابق رچرڈاولسن 2011ء سے افغانستان میںامریکی سفارتخانے میںترقیاتی اورمعاشی امورکے ڈائریکٹرہیںکابل میںتعیناتی سے قبل وہ متحدہ عرب امارات میںسفیر تھے،

اسکے علاوہ وہ میکسیکو، سعودی عرب،تیونس،عراق سمیت کئی ممالک میںفرائض سرانجام دے چکے ہیں،کیمرون منٹر کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں کئی نشیب وفراز آئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں