خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں 356 خالی نشستوں کےلیے828 امیدوار مدمقابل ہیں جن کے لیے 609 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے


ویب ڈیسک February 21, 2016
خیبر پختونخوا میں 574 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں 356 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا بھر میں 356 خالی بلدیاتی نشستوں کے لیے 828 امیدوار مد مقابل ہیں جن کے لیے 609 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔ جن میں سے 232 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 289 کو انتہائی حساس قرار دیاگیا تھا۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ اس موقع پر 4 ہزار سے زائد پولیس ، ایف سی اور لیویز کے اہلکار تعینات کیے گئے جب کہ ہنگامی صورت حال میں پاک فوج کے جوانوں کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 574 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جب کہ اقلیتوں کی 3 ہزار سے زائد نشستیں اور خواتین کی 542 نشستیں تاحال خالی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |