امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

4 افراد کو ایک ریسٹورنٹ میں نشانہ بنایا گیا جب کہ 2 افراد ایک دکان میں گولیوں کا نشانہ بنے، پولیس


ویب ڈیسک February 21, 2016
50 سالہ سفید فام حملہ آور کی تلاش شروع کردی گئی ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست مشی گن میں مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے کم از کم 7 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے قصبے کالامازو میں کار میں سوار مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 4 افراد کو ایک ریسٹورنٹ میں نشانہ بنایا گیا جب کہ 2 افراد ایک دکان میں گولیوں کا نشانہ بنے۔ ایک زخمی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں سوار ایک سفید فام شخص نے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، 50 سالہ شخص کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم بغیر تحقیقات کے فائرنگ کی وجوہات بیان نہیں کی جا سکتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں