اڈیالہ جیل میں 364 مجرم سزائے موت کے منتظر

8 مجرموں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس زیر التوا ہیں جب کہ 351 ملزمان کی اپیلیں عدالتوں میں زیر سماعت ہیں


ویب ڈیسک February 21, 2016
2 ماہ قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے 404 قیدی موجود تھے فوٹو: فائل

سینٹرل جیل اڈیالہ میں اس وقت 364 مجرم سزائے موت پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔

2 ماہ قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے 404 قیدی موجود تھے تاہم لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بنچ نے اس عرصے میں مجموعی طور پر 45 سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلوں کے فیصلے سنادیئے ہیں، عدالت عالیہ نے 4 مجرموں کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ان کی سزائے موت بحال رکھی ہے جب کہ 6 کی پھانسی کی سزا کالعدم قرار دے کر انہیں بری کردیا ہے، اس کے علاوہ 35 مجرموں کی پھانسی کی سزائیں ختم کرکے عمرقید میں تبدیل کردی گئیں ہیں۔

اب اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر پھانسی کی سزا کے364 مجرمان رہ گئے ہیں ان میں سے8کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت پاس زیر التواء ہیں ، 73 کی اپیلیں سپریم کورٹ جبکہ 278 کی لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں زیر سماعت ہیں، ان میں 6 خواتین قیدی بھی شامل ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |