پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

زلزلےکامرکزکوہ ہندوکش میں 157 کلومیٹر گہرائی میں تھا اورریکٹراسکیل پراس کی شدت 5.9 ریکارڈکی گئی، قومی زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک February 21, 2016
زلزلے سے لوگوں میں کوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے فوٹو: فائل

پنجاب، خیبر پختونخوا اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم، پشاور، سوات، چترال، نوشہرہ، مردان، دیر، ہنگو اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش میں 157 کلو میٹر گہرائی میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ، کئی علاقوں میں زلزلے سے کچے مکانات گرنے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم کسی قسم کا جانی نقاصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں