عراق میں فوجی اڈے پر خودکش حملہ 26افراد ہلاک 40زخمی

بغداد کے شمالی قصبے تاجی میں فوج میں بھرتی ہونیوالے اہلکار ملٹری اڈے کے داخلی گیٹ پر کھڑے تھے کہ دھماکا ہوگیا.


News Agencies/AFP November 07, 2012
بغداد کے شمالی قصبے تاجی میں فوج میں بھرتی ہونیوالے اہلکار ملٹری اڈے کے داخلی گیٹ پر کھڑے تھے کہ دھماکا ہوگیا. فوٹو فائل

عراق میں فوجی اڈے پر خودکش کار بم دھماکے میں 26 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں تاجی قصبے میں فوج میں بھرتی ہونے والے سیکڑوں نوجوان فوجی اڈے کے باہر کھڑے تھے کہ اسی دوران خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو فوجی اڈے کے داخلی دروازے پر زور دار دھماکے سے اڑا دیا جس میں 26 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے، ابھی تک یہ پتا نہیں چلا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں کتنے فوجی اور کتنے نئے بھرتی ہونے والے نوجوان ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں