جنرل کیانی کا بیان قانون کے مطابق ہے نہ غیر قانونی حامد چٹھہ
جمہوریت کو خطرہ نظر نہیں آر ہا، حکومت آئینی مدت پوری کرے گی،اسمبلی کے باہر گفتگو.
پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے چیئرمین حامد ناصر چٹھہ نے آرمی چیف جنرل پرویز کیانی کے بیان کو آئین کے مطابق اور غیر آئینی کے بجائے ''ففٹی ففٹی'' قرار دیا۔
منگل کو پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنرل کیانی کا بیان قانون کے مطابق ہے اور نہ ہی غیر قانونی میں اس کو ففٹی ففٹی سمجھتا ہوں ، مجھے ملک میں جمہوریت کو خطرہ نظر نہیں آر ہا بلکہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، ان کاکہنا تھاکہ (ن)لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر مذاکرا ت فائنل ہو چکے ہیں صرف اعلان کرنا باقی ہے ۔ادھروفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہاہے کہ چیف جسٹس اورآرمی چیف کے بیانات سے جمہو ریت اورپار لیمنٹ دونوں کمزورنظر آئیں،کالا باغ ڈیم ہماری زندگی اورموت کامسئلہ ہے کسی صورت نہیںبننے دینگے۔
وہ گزشتہ روزکوہاٹ ایکسپر یس کو دوبارہ چلانے کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم کا معاملہ عوامی ہے ،ہائیکورٹ اس پرکوئی فیصلہ نہیںدے سکتی ، حکومت نے تمام اداروں کو بیل آؤٹ پیکج دیئے مگر ریلوے کو نہیں دیا،ہم مردہ گھوڑے کو لے کر چلا رہے ہیں،ادھرکوہاٹ ایکسپریس کی سروس ایک سال بعددوبارہ شروع کر دی گئی۔