پی بی اے کا سالانہ اجلاس عام 28نومبر کو طلب
اجلاس عام کا ایجنڈا 2012-2013 کیلیے بورڈآف ڈائریکٹرزکا انتخاب اور آڈیٹرکی تعیناتی ہے
پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسو سی ایشن نے ایسو سی ایشن کا سالانہ اجلاس عام پی بی اے سیکریٹریٹ میںبدھ 28نومبر کو سہ پہر 3بجے طلب کرلیا ہے۔
یہ فیصلہ یہاں ایسو سی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔ ایسو سی ایشن کے قواعد و ضوابط کے تحت اجلاس عام کے انعقاد سے 21روز قبل تمام ممبران کواجلاس میں شرکت کے لیے نوٹس کا اجراء لازمی ہے۔
اجلاس عام کا ایجنڈا2012-2013 کے لیے پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا انتخاب2011-12 اور2012-13کے سالانہ اکائونٹس کی تیاری اورآڈٹ کیلیے آڈیٹرزکی تعیناتی ہے، اجلاس عام کے انعقادکے حق میں،کے ٹی این، اے وی ٹی خیبر، سندھ ٹی وی، اے آر وائی، آج ٹی وی،ٹی وی ون، ہم ٹی وی نیٹ ورک، جیو ٹی وی نیٹ ورک ، ڈان نیوز، ایکسپریس نیوز،سی این بی سی، پی ٹی وی،دھوم ٹی وی، ایف ایم 107،ایف ایم 91 اورایف ایم 89 کے نمائندئوں نے ووٹ دیا ۔