فلم نگری میں اب نوجوانوں کو موقع دینا چاہئے سلمان خان

دوسروں کو ایوارڈ ملنے پر خوشی محسوس کرتا ہوں ورنہ اس کے علاوہ زندگی میں ایوارڈ کی کوئی اہمیت نہیں، بالی ووڈ اسٹار


ویب ڈیسک February 21, 2016
دوسروں کو ایوارڈ ملنے پر خوشی محسوس کرتا ہوں ورنہ اس کے علاوہ زندگی میں ایوارڈ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، بالی ووڈ اسٹار فوٹو؛فائل

فیصل آباد: بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے کہا کہ مجھے فلم نگری میں 25 سال ہوگئے اوراب مجھے لگتا ہے نوجوانوں کو موقع دینا چاہئے۔

بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ دوسروں کو ایوارڈ ملنے پر خوشی محسوس کرتا ہوں ورنہ اس کے علاوہ زندگی میں ایوارڈ کی کوئی اہمیت نہیں جب کہ ایوارڈ شو کی تقریبات میں جانے کا مقصد فلم نگری کے دوستوں سے ملاقات کرنا ہے۔

دبنگ خان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی ایوارڈز کے لیے اپنی نامزدگی نہیں چاہتا کیوں کہ مجھے فلم نگری میں 25 سال ہوگئے اور مجھے لگتا ہے اب نوجوانوں کو موقع دینا چاہئے جب کہ ہمیں ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے نئے چہروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں باکس آفس پر100 کروڑ کی دوڑ شروع ہونے کے بعد فلم نگری کے خانز ہدایتکاروں کی ترجیح بن گئے ہیں جس کی وجہ سے نئی چہروں کو سامنے آنے کا کم ہی موقع ملتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں