سری لنکن چیف جسٹس کیخلاف مواخذے کی تحریک پیش

اسپیکراثاثے ظاہر نہ کرنے سمیت14 الزامات کا جائزہ لینے کیلیے 7ارکان کی کمیٹی بنائینگے


APP November 07, 2012
اسپیکراثاثے ظاہر نہ کرنے سمیت14 الزامات کا جائزہ لینے کیلیے 7ارکان کی کمیٹی بنائینگے

KARACHI: سری لنکا کی حکمران جماعت نے چیف جسٹس کو ہٹانے کیلئے مواخذے کی تحریک پارلیمنٹ میں پیش کر دی ہے۔

سپیکر نے تحریک منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون چیف جسٹس بندا رانا ٹیکے کیخلاف انکے نامناسب رویئے کی بناء پرتحریک پیش کی گئی ہے۔اس میں چیف جسٹس کیخلاف 14 الزامات عائد کئے گئے ہیں،جس میں اثاثے ظاہر نہ کرنا بھی شامل ہے جوآئین کی خلاف ورزی ہے۔صدر مہندا راجا پکسے اورچیف جسٹس بندا رانا ٹیکے کے درمیان تعلقات حالیہ مہینوںمیں خراب ہوئے ہیں۔

عدلیہ کو شکایت ہے کہ حکومت انکے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے جبکہ حکومت کو یہ شکایت ہے کہ چیف جسٹس اختیارات سے تجاوز کر رہی ہیں۔چیف جسٹس پر الزامات کا جائزہ لینے کیلئے سپیکر کم سے کم 7ارکانپر مشتمل کمیٹی تشکیل دینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں