آئندہ انتخابات میں پہلے سے زیادہ سیٹیں حاصل کرینگے شجاعت
برطانوی وزیر سعیدہ وارثی کی قیادت میں وفد سے گفتگو، مشاہد حسین، امتیاز رانجھا بھی موجود تھے
برطاینہ کی سینئر وزیر برائے اسیٹٹ و کامن ویلتھ سعیدہ وارثی کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ روز مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین اور وزیراعظم کے مشیر امتیاز رانجھا بھی موجود تھے۔ سعیدہ وارثی نے لیگی قائدین کو برطاینہ میں ہونے والے انتخابات اور ان کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین نے انھیں پاکستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات کی تیاری کے حوالے سے بتایا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری جماعت مسلم لیگ ق گزشتہ انتخابات میں دوسری بڑی پارٹی کی شکل میں سامنے آئی ہے جبکہ آئندہ انتخابات میں ہم پہلے سے بھی زیادہ سیٹیں حاصل کریں گے۔
وزیراعظم کے مشیر امتیاز رانجھا نے برطانوی وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے 'ایکسپریس' کو بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں ہماری پارٹی چاروں صوبوں سے سیٹیں حاصل کرے گی اور ہم نے اس حوالے سے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔