شرجیل خان کو ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان

شرجیل خان کو قومی ٹیم کا حصہ بنانے کا باقاعدہ اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے، ذرائع


ویب ڈیسک February 22, 2016
شرجیل خان کو قومی ٹیم کا حصہ بنانے کا باقاعدہ اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شرجیل خان کو ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے انتہائی اہم میچ میں پشاور زلمی کے خلاف برق رفتار سنچری بنانے والے شرجیل خان کو شاندار کارکردگی کی بنیاد پرایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل خان کو قومی ٹیم کا حصہ بنانے کا باقاعدہ اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔

شرجیل خان پاکستان سپرلیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کا حصہ ہیں اور دبئی میں کھیلے گئے پلے آف کے تیسرے میچ میں شرجیل خان نے 50 گیندوں پر سنچری بنائی جب کہ مجموعی طو رپر پشاور زلمی کے خلاف انہوں نے 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 117 رنز بنائے۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بھی شرجیل خان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اس کا تحفہ دینے کی بات کی اور ماہرین کرکٹ کی رائے ہے کہ شرجیل خان کو یہ تحفہ ایشا کپ کے اسکواڈ میں شامل کر کے دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 24 فروری کوایشیا کپ کےلیے ڈھاکہ روانہ ہوگی جہاں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 27 فروری کو بھارت کےخلاف کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں