کراچی میں مذہبی رہنمائوں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہےآغا حامد
افسوسناک کارروائی ملک میں جاری دہشت گردی کا تسلسل ہے، فوری نوٹس لیا جائے
قائدملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کراچی میںمذہبی رہنمائوں آفتاب حیدرجعفری اورشاہدعلی مرزاکی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی پر زور مذمت کی ہے اوراس افسوس ناک کارروائی کو ملک میں جاری دہشت گردی کا تسلسل قراردیا ہے۔
ہیڈکوارٹر مکتب تشیع سے جاری کردہ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ وطن عزیزپاکستان کو عرصہ دراز سے دہشت گردی کا ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے ،دشمن اپنے مفادات پورے کرنے اور تسلط جمانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگارہا ہے۔
اقتصادی شہ رگ کراچی کو قطع کرنے کے لیے توانائیاںصرف کی جارہی ہیںلیکن حکمران اور سیاستدان وقت گزری کے لیے ایک آدھ بیان داغ کر مطمئن ہوجاتے ہیں۔انھوںنے کہاکہ بدقسمتی سے تمام بڑے اداروں کو ایک دوسرے سے بد ظن کیا جارہا ہے ۔ چیف جسٹس سے بارہا اپیل کی گئی کہ وہ ضیادورسے شروع ہونے والی دہشتگردی کا ازخودنوٹس لیں تاہم سپریم کورٹ کا تاحال نوٹس نہ لینا بھی لمحہ فکریہ ہے؟