صدراوبامابنے یارومنیپاکستان پالیسی تبدیل نہیں ہوگی شمشاد

ڈرون حملے نہیں روکے جاسکتے،عابدہ،امریکا صرف اپنے مفادات دیکھتا ہے ،سجادنصیر

پاکستانی معیشت میں بہتری سے تعلقات بہتر ہونگے، طلعت مسعود’’کل تک‘‘میں گفتگو فوٹو : فائل

سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے کہاہے کہ اوباما صدر بنے یا مٹ رومنی پاکستان کے بارے میں امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی امریکا کی ایک ہی پالیسی ہوتی ہے کہ وہ اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔


پروگرام کل تک میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اوباما جب صدر منتخب ہواتو اس نے کہاتھا کہ افغانستان میں پاکستان کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔سابق وزیرخارجہ سیدہ عابدہ حسین نے کہااگر اوبامہ دوبارہ صدر بنتے ہیں تو تھوڑی بہت ٹیم میں تبدیلی آئے گی اور ہمیں بھی موقع ملے گا کہ ہم اپنے موقف کو زیادہ بہتر انداز میں دوبارہ سے پیش کرسکیں ۔تجزیہ کار پروفیسر سجادنصیر نے کہاامریکہ صرف اپنے مفادات دیکھتا ہے اگر اس کے مفادات کو آمریت سوٹ کرتی ہے تو پھر آمریت اور اگر جمہوری سیٹ اپ اس کے مفادات کے لیے بہتر ہے توپھر اس جمہوری سیٹ اپ کو سپورٹ کرتا ہے ۔

جنرل (ر)طلعت مسعود نے کہاکہ رومنی یا اوبامہ کی پالیسیوں میں زیادہ فرق نہیں ہے ۔رومنی کا موقف یہ ہے کہ ڈرون حملے جاری رہیں گے اور پاکستان کواسکی منفی باتوں کی وجہ سے نہیں چھوڑیں گے ۔اس کا ایران اور پاکستان بارے لہجہ قدرے سخت ہے۔ ایئرمارشل (ر)شاہد لطیف نے کہاکہ اوبامہ کے دوبارہ آنے سے افغانستان سے نکلنا اولین ترجیح ہوگی ۔اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے قومی مفادات کو دیکھ کر فیصلہ کریں۔
Load Next Story