ایکشن پلان میں اصلاحات کیلیے تیاریاں فوری شروع کرنے کا فیصلہ
نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف قوانین مزید سخت کیے جائیں گے
وفاقی حکومت نے قومی ایکشن پلان میں اصلاحات کیلیے تیاریاں فوری طور پرشروع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اور اس حوالے سے وزیراعظم نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکواہم ٹاسک دے دیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ قومی ایکشن پلان کے نکات اوراصلاحات کے حوالے سے صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی وخفیہ اداروں اوردیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد تفصیلی طور پر جائزہ رپورٹ تیار کریں گے اور اس رپورٹ میں اس امرکی نشاندہی کی جائے گی کہ کن نکات پر 100 فیصد، کن پر 50 فیصد سے زائد اور کن پر 50 فیصد سے کم عمل درآمد ہواہے اور وفاق یا صوبے کی سطح پرقومی ایکشن پلان کے کن نکات پر سست روی سے عملدرآمدجاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ایکشن پلان پرعملدرآمد کے تحت فوجی عدالتوں کی مدت میں مزیداضافے کافیصلہ عسکری قیادت وپارلیمنٹ اورسیاسی جماعتوں کی مشاورت سے قانونی تقاضوں کے مطابق متوقع ہے، دہشت گردی کے خلاف قوانین مزیدسخت کیے جائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ اس حوالے سے جلد چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان کی حکومتوں کے وزرائے اعلیٰ اوراعلیٰ حکام سے مشاورت کریں گے اورمرحلہ وارکراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گلگت کا دورہ کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی ایکشن پلان میں اصلاحات اورقانون سازی وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعدکی جائے گی ،وفاقی وزیرداخلہ اس حوالے سے جلداقدام کریںگے ۔