جرمنی میں 6 ہزار پاکستانیوں کی پناہ دینے کی درخواستیں مسترد

مزید پاکستانیوں کو سیاسی پناہ نہیں دے سکتے، جرمنی کی حکومت کا اعلان

200 پاکستانیوں کومحدودمدت کے لیے ویزے جاری کردیے ہیں،جرمن ادارہ۔ فوٹو: فائل

جرمن حکومت نے مزید پاکستانیوں کو سیاسی پناہ نہ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ6 ہزارسے زائد پاکستانی شہریوں کی سیاسی پناہ کی درخواست مستردکی جا چکی ہے۔


جرمن وفاقی ادارہ برائے تارکین وطن و مہاجرین (بی اے ایم ایف) نے ایک بیان میں کہاکہ 200پاکستانی مہاجرین کو پناہ دی گئی ہے مگر انھیں محدودمدت کے لیے ویزے جاری کیے گئے ہیں، باقی پاکستانیوں کو جرمنی میں پناہ کا حق دار نہیں سمجھا گیا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کے دفتر شماریات یوروسٹیٹ نے بتایاتھا کہ گزشتہ برس جرمنی آنے والے پاکستانی تارکین وطن کی اکثریت مردوں کی تھی۔
Load Next Story