کشمیریوں نے یوم شہدا منایا جلسے جلوس ریلیاں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی ناکامی کی علامت ہے پاکستان

آزاد کشمیر بھر میں تقاریب، مذاکروں کا اہتمام، ن لیگ کا احتجاجی دھرنا، شہدا کشمیرکی قربانیوںکوخراج تحسین پیش


News Agencies/Numaindgan Express November 07, 2012
آزاد کشمیر بھر میں تقاریب، مذاکروں کا اہتمام، ن لیگ کا احتجاجی دھرنا، شہدا کشمیرکی قربانیوں کوخراج تحسین پیش فوٹو: رائٹرز ، فائل

لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے منگل کو66 واں یوم شہدا کشمیر منایا، جلسے، جلوس اور ریلیاں بھی منعقدکی گئیں۔

کشمیری ہرسال یوم شہدا کشمیر منا کر2.5 لاکھ کشمیریوںکی دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آزادکشمیرمیں اس موقع پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کیاگیا جس کے دوران سیمینارزاورمذاکروں میںزندگی کے مختلف شعبوںکے ماہرین نے شہدا کشمیرکی قربانیوںکوخراج تحسین پیش کیا، راولاکوٹ میں یوم شہدا جموںکے سلسلہ میں ایک تقریب ڈپٹی کمشنر پونچھ سردارسہیل اعظم کی صدارت میںہوئی ۔آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام شہدائے جموں کے ایصال ثواب کیلیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، ضلع مظفرآبادمیںمسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیراہتمام سب سے بڑاجلوس ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے سامنے ہوا جس میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔

بعدازاں شہدائے جموں کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، ادھرکشمیر لبریشن سیل سنٹرل پریس کلب مظفرآبادمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ 6نومبرریاست جموں و کشمیرکی تاریخ کا المناک دن ہے، ہندوستان عالمی برادری اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیے ہوئے وعدے پرایفاکرے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے مسلم لیگ جموں و کشمیر کو یوم شہدائے جموں کے موقع پر سیمینار منعقد کرنے نہیں دیا اور بزرگ کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی کو گھر میںنظربند کر دیا ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں اور جبر کی طرف مبذول کراتے ہوئے اس دیرینہ مسئلہ کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی مندوب مرغوب سلیم بٹ نے جنرل اسمبلی کے گذشتہ سالانہ اجلاس سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی ناکامی کی علامت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں