وفاق میں صوبے کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائیگاقائم علی شاہ

پاکستان ریلوے کو دی گئی زمین کا خالی حصہ سندھ حکومت کو واپس ملنا چاہیے


Staff Reporter November 07, 2012
فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کونسل برائے مشترکہ مفادات کے اجلاس کی تیاری سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت منگل کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری محمد صدیق میمن، سیکریٹری بین الصوبائی روابطہ کلیم لاشاری، سیکریٹری آبپاشی بابر آفندی، سیکریٹری کول اینڈ انرجی اعجازعلی خان ، سیکریٹری معدنیات اسحاق مہر ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں نونکاتی ایجنڈے پر مفصل بحث کی گئی ،جس میں کمیٹی برائے مشترکہ مفادات کی تشکیل، نیپرا کی ورکنگ، وفاقی اداروں میں صوبائی نمائندگی پیشہ وارانہ اور فنی تربیت کی وزارت کو نیانام دینا پاکستان ریلوے کی ورکنگ پر بریفنگ نیشل منرل پالیسی2012ء کی منظوری ودیگر نکات شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ وفاق میں صوبے کے حقوق اور مطالبات کا مکمل طور پر تحفظ کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو سندھ کی کافی زمین دی گئی تھی ،جبکہ اس وقت ریلوے کو فراہم کی گئی زمین کا کافی حصہ اس وقت خالی پڑا ہے اس لیے وہ زمین سندھ حکومت کو واپس ملنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |