ادویات کی قیمتوں میں اضافہ وفاقی اور پنجاب حکومت سے تفصیلی جواب طلب

قیمتوں میں اضافے سے ادویات مہنگی اورغریب عوام کی پہنچ سے مزید دورہوجائیں گی، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک February 22, 2016
کئی ادویہ ساز اداروں نے اپنی تیار کردہ دواؤں کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی اور پنجاب حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست زاگر نے موقف اختیار کیا کہ ادویات ساز کمپنیوں نے سیکڑوں ادویات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کردیا ہے، قیمتوں میں اضافے سے ادویات مہنگی اورغریب عوام کی پہنچ سے مزید دورہوجائیں گی، اس لئے عدالت عالیہ قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لینے کا حکم جاری کرے۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد وفاقی اور پنجاب حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کئی ادویہ ساز اداروں نے اپنی تیار کردہ دواؤں کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں