حیدر آباد میں دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

کامران نے دوسری شادی کرنے پر اپنی 40 سالہ والدہ کوفائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا۔


ویب ڈیسک February 22, 2016
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: گاؤں ہوسڑی شاہ میں دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے قریب گاؤں ہوسٹری شاہ میں کامران نامی نوجوان نے دوسری شادی کرنے پر اپنی ماں 40 سالہ نصیبہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔ خاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ نصیبہ کے پہلے شوہر کی وفات ہو گئی تھی جن سے ان کے 3 بچے تھے تاہم چند ماہ قبل ہی نصیبہ نے دوسری شادی کی تھی جس پر کامران خوش نہیں تھا اور پھر آج اس نے طیش میں آکر انتہائی قدم اٹھا لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں