احتساب کمیشن اور انٹرا پارٹی انتخابات پر تحریک انصاف دو دھڑوں میں تقسیم

تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اختلافات کے خاتمے کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی


ویب ڈیسک February 22, 2016
اختلافات کے خاتمے کے لئے کمیٹی شاہ محمود قریشی کی تجویز پر تشکیل دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن اور انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی جانب سے احتساب کمیشن میں ترمیم اور پارٹی میں انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ پارٹی رہنماؤں کے اختلافات دور کرنے کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اسد عمر، حامد خان، چوہدری سرور اور شاہ فرمان پر مشتمل یہ کمیٹی پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تجویز پر بنائی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے تجویز دی تھی کہ ہمیں دوسروں کے لئے ایک مثال بننا ہوگا اس کے لئے ہمیں خود کو مک مکا کی سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔ پارٹی کے اندر اور باہر چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کے مستعفی ہونے کی باتیں ہورہی ہیں ، اگر ایسا ہوا تو اس سے پارٹی کی ساکھ شدید متاثر ہوگی۔ کمیٹی نے شاہ محود قریشی کی تجاویز کی ورشنی میں فوری طور پر کام بھی شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں