بھارتی وزیر دفاع کی ایک بار پھر پاکستان کو گیدڑ بھپکی بھرپور جواب دینے کی دھمکی

دنیا کے سب سے بلند فوجی محاذ سیاچن سے فوج واپس بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، منوہر پاریکر


ویب ڈیسک February 22, 2016
بھارت پر حملہ کرنے والوں کو ان ہی کی زبان میں جواب دیں گے، بھارتی وزیر دفاع۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اب ہم چپ نہیں رہیں گے اور دشمن کو اس ہی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

بھارتی ٹی وی کو اپنے انٹر ویو میں بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بہت ہو گیا اب چپ نہیں رہیں گے، بھارت پر حملہ کرنے والوں کو ان ہی کی زبان میں جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے پر صرف مقدمہ درج کر دینا کافی نہیں ہے بلکہ پاکستان ہماری تسلی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہوں گے، پاکستان کو کب، کہاں اور کیسے جواب دینا ہے اس کا فیصلہ بھی ہم کریں گے، میں ٹی وی چینل پر بیٹھ کر تو یہ نہیں بتا سکتا کہ کب جواب دیں گے لیکن جواب ضرور دیں گے۔

منوہر پاریکر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے بلند فوجی محاذ سیاچن بھارت کے قبضے میں ہے اور وہاں سے فوج واپس بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سیاچن سے فوج واپس بلانے کا اس وقت سوچیں کہ جب پاکستان اس حوالے سے مکمل یقین دہانی کرادے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں