متحدہ نے ریفرنڈم کی تاریخ 8 سے بڑھا کر14نومبرکردی
فیصلہ دفاعی نمائش کے باعث کیا گیا ہے،عوام نئی تاریخ پر بھرپور حصہ لیں،رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ نے اعلان کیاہے کہ کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش کے باعث8 نومبرکومنعقدہونے والے عوامی ریفرنڈم کی تاریخ بڑھادی گئی ہے ۔
نئی تاریخ کے مطابق اب یہ عوامی ریفرنڈم بدھ 14 نومبرکو منعقدکیاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق سابقہ روایات کے مطابق مسلح افواج کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی بین الاقوامی دفاعی نمائش '' آئیڈیاز 2012ء '' کراچی میں7سے11نومبر تک منعقدہورہی ہے جس میں تمام مسلح افواج کی جانب سے دفاعی سازوسامان کی نمائش کے ساتھ ساتھ دفاع سے متعلقہ متعددسیمیناربھی منعقدکیے جائیںگے۔
اس سلسلے میں ڈی جی رینجرزکراچی جنرل رضوان اختر نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے رابطہ کیااوران سے کہاکہ8 نومبرکوملک بھرمیں ایم کیوایم کاریفرنڈم منعقد کیا جارہا ہے جبکہ اسی دوران کراچی میں انتہائی اہم بین الاقوامی دفاعی نمائش منعقدہورہی ہے ۔ لہٰذا متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی موجودہ حالات کے پیش نظر غوروفکر کرکے ریفرنڈم کے انعقادکی تاریخ پر نظرثانی کرلے ۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے ڈی جی رینجرز سے ہونے والی بات چیت سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوآگاہ کیاجنہوںنے فوری طورپر رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاہنگامی مشترکہ اجلاس منعقدکرکے ان کے سامنے ساری صورتحال رکھی۔
بالآخرطویل بحث ومباحثہ کے بعد رابطہ کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیاکہ ہم قومی مفادکومدنظررکھتے ہوئے8 نومبرکومنعقدہونے والے ریفرنڈم کی تاریخ میں اس طرح اضافہ کرتے ہوئے اسے 14 نومبر کردیا گیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام ریفرنڈم میں شرکت کرکے اس ریفرنڈم کوپاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا ریفرنڈم بناکر دکھائیں گے۔