سرکاری ملازمین کی خصوصی تنخواہ اور الاؤنسز میں110فیصد تک اضافہ

سرکاری ملازمین کی خصوصی تنخواہ اور الاؤنسز میں110فیصد تک اضافہ


ایکسپریس July 19, 2012
سرکاری ملازمین کی خصوصی تنخواہ اور الاؤنسز میں110فیصد تک اضافہ. فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ملنے والی خصوصی تنخواہ، ٹریولنگ اینڈ مائلیج الائونس، سینئرپوسٹ الائونسسمیت الائونسزمیں 110 فیصد تک اضافہ کردیا ہے تاہم خصوصی تنخواہ اور الائونسزمیں اضافے کا فائدہ افسران کوہوگا۔ وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کوالیفکیشن پے اورالائونسزمیںاضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ایس اے ایس اورپی ایف اے کیلیے کوالیفکیشن 400 روپے ماہانہ سے بڑھا کر800، آئی سی ایم اے اور آئی سی ڈبلیو اے پارٹ تھری کیلیے 400 سے بڑھا کر 800، آئی سی ایم اے اور آئی سی ڈبلیو اے کیلیے کوالیفکیشن 1200 سے بڑھاکر2100، چارٹرڈ اکائونٹنٹ کیلیے1300 سے بڑھا کر2300، اسٹاف کالج، این ایم سی اوراین ڈی سی کیلیے1000 سے بڑھا کر2000، نیپا ایڈوانس کورس کیلیے 500 ماہانہ سے بڑھا کر1000جبکہ مڈکیریئر مینیجمنٹ کورس کیلیے250 روپے سے بڑھا کر500روپے ماہانہ کردی ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ20 تا 22 کے افسران کیلیے سینئر پوسٹ الائونس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کیلیے سینئر پوسٹ الائونس1100 روپے سے بڑھاکر1250، گریڈ 21 کیلیے 1200 ماہانہ سے بڑھا کر1350 اورگریڈ 22 کیلیے 1600روپے سے بڑھاکر1750 روپے ماہانہ کردیا ہے۔ ٹریولنگ اینڈ مائلیج الائونس بھی بڑھایاگیاہے

جس کے تحت موٹرکارکیلیے 2 روپے فی کلومیٹر سے بڑھا کر 5 روپے فی کلومیٹر، موٹر سائیکل کیلیے ٹرانسپورٹیشن الائونس ایک روپے سے بڑھا کر2.50 روپے فی کلومیٹر، ذاتی کاراورٹیکسی کیلیے مائلج الائونس 5روپے سے بڑھاکر10 روپے فی کلومیٹر، موٹرسائیکل کیلیے 2 سے بڑھاکر4روپے فی کلومیٹر، بائسیکل کیلیے ایک روپے سے بڑھاکر2 روپے فی کلومیٹر اور پبلک ٹرانسپورٹ سے سفرکیلیے مائلیج الاؤنس ایک روپے سے بڑھاکر 2.50 روپے فی کلومیٹرکردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ یاتبادلے کے وقت سامان اٹھانے کیلیے دیے جانے والے الائونس میںبھی اضافہ کردیاگیاہے جس کے تحت الائونس 0.008روپے فی کلوگرام سے بڑھاکر 0.02 روپے فی کلوگرام کردیاگیاہے۔گریڈ20تا 22کے افسران کوملنے والا اردلی الائونس بھی 3 ہزارسے بڑھا کر 7 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔