پاکستان ایئر ویز کی تشکیل پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
پاکستان ایئرویز کے قیام سے پی آئی اے کو مزید نقصان پہنچے گا، پیپلز پارٹی ارکان کا موقف
پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان ایئر ویز کی تشکیل پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔
پیپلز پارٹی کے ارکان نفیسہ شاہ،عذراا فضل،نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک جانب حکومت قومی ایئرلائن کی بحالی کے وعدے کررہی ہے تو دوسری جانب پاکستان ایئرویز کے نام سے ایک اور کمپنی کو رجسٹر کرایا جارہا ہے۔ حکومتی اقدامات سے قومی ایئر لائن کو مزید نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس لئے اس اہم قومی نوعیت کے معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان ایئرویز کو پی آئی اے کے ذیلی ادارے کے طور پر رجسٹر کرایا گیا تھا ، اس سلسلے میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قومی ایئر لائن کی کارکردگی اور خدمت کے معیار میں بہتری لانا ہے۔