مسلم لیگن سب سے کم جمہوری روایات رکھنے والی جماعت ہے پلڈاٹ رپورٹ

زیادہ ترسیاسی جماعتوں کی مقبولیت پارٹی رہنماؤں کی مقبولیت کےمرہون منت ہے، پلڈاٹ رپورٹ

مسلم لیگ(ن) مسلسل دوسرے سال کمزور ترین جمہوری سیاسی جماعت قرار پائی،پلڈاٹ رپورٹ فوٹو:فائل

پلڈاٹ نے پاکستان میں سیاسی جماعتوں میں جمہوریت سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے مضبوط جمہوریت رکھنے والی جماعت ہے جب کہ حکمران جماعت مسلم لیگ سب سے کم جمہوری روایات رکھنے والی جماعت ہے۔

پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی میں اندرونی طور پر مکمل جمہوری نظام ہے اوریہ واحد سیاسی جماعت ہے جس میں باقاعدہ طور پر انتخاب ہوتے ہیں اور اس میں مکمل جمہوری کلچر موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق بروقت انتخابات ذریعے قیادت کی تبدیلی، شوری اور مجلس عاملہ کے باقاعدہ اجلاس اور پارٹی میں موروثی قیادت کی عدم حوصلہ افزائی وہ عوامل ہیں جنہوں نے جماعت اسلامی کو سب سے زیادہ جمہوری جماعت کے طور پر تسلیم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔



میر حاصل بزنجو کی بلوچستان نیشنل پارٹی سیاسی جماعتوں میں جمہوری روایات رکھنے والی دوسری بڑی جب کہ پاکستان تحریک انصاف تیسری جمہوری جماعت ہے۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی چوتھے اورپاکستان پیپلزپارٹی پانچویں نمبر پر آتی ہے جب کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی جمہوری پارٹی ہونے کی حیثیت سے چھٹی پوزیشن پر ہیں۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) مسلسل دوسرے سال کمزور ترین جمہوری سیاسی جماعت قرار پائی اوروہ ساتویں پوزیشن پر ہے۔

پلڈاٹ کے مطابق پاکستان کی 8 بڑی سیاسی جماعتں کوان کے جمہوری کلچر کی وجہ سے 100 میں سے مجموعی طورپر 40 فیصد نمبر دیئے گئے جو کہ 2014 کے 43 فیصد سے کم ہے تاہم کئی جماعتوں کی داخلی جمہوریت کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زیادہ ترسیاسی جماعتوں کی مقبولیت پارٹی رہنماؤں کی مقبولیت کےمرہون منت ہے جب کہ سیاسی جماعتوں کوفنڈنگ غیرواضح طریقوں سےہوتی ہے۔



Load Next Story