کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرزکی کارروائی 2 بھتہ خورگرفتار

گرفتارملزمان بھتے کی پرچیوں کے ساتھ گولیاں بھی دیتے تھے جب کہ ان کا تعلق کالعدم پیپلزامن کمیٹی سے ہے،رینجرز ونگ کمانڈر


ویب ڈیسک February 22, 2016
گرفتارملزمان بھتے کی پرچیوں کے ساتھ گولیاں بھی دیتے تھے جب کہ ان کا تعلق کالعدم پیپلزامن کمیٹی سے ہے،رینجرز ونگ کمانڈر. فوٹو:فائل

رینجرز نے لانڈھی میں کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔

سندھ رینجرز ونگ کمانڈر لئیق احمد نے لانڈھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے بھتہ خوروں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ رینجرز ونگ کمانڈر کا کہنا تھا کہ بھتہ خور منور اور رفیق کو لانڈھی کے علاقے مجید کالونی سے گرفتار کیا گیا جب کہ ملزمان نے ایک درجن سے زائد کارروائیوں کا اعتراف کرلیا تاہم ابھی گرفتار ملزمان نے کسی بھی شخص کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف نہیں کیا۔

ونگ کمانڈر کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان لوگوں میں خوف بٹھانے کے لیے بھتے کی پرچیوں کے ساتھ گولیاں بھی دیتے تھے جن کا تعلق کالعدم پیپلزامن کمیٹی سے ہے جب کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ رینجرز کمانڈر نے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک شخص کی معلومات کی صورت میں فوری طورپر1101 نمبر پر فون کرکے آگاہ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں