بھارتی کپتان ایم ایس دھونی ان فٹ ہوکر ایشیا کپ سے باہر

دھونی ڈھاکا میں ٹریننگ کیمپ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک February 22, 2016
دھونی ڈھاکا میں ٹریننگ کیمپ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے، بھارتی میڈیا، فوٹو؛فائل

بھارت کو ایشیا کپ کے آغاز سے قبل ہی ایک بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ مہندر سنگھ دھونی ان فٹ ہو کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ پارتھیو پٹیل کو ان کی جگہ ٹیم میں منتخب کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایم اسی دھونی پٹھوں کی تکلیف میں مبتلا ہوکر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ڈھاکا میں ٹریننگ کمیپ کے دوران ان کی کمر کے پٹھے کھنچ گئے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسی وجہ سے وہ ایشیا کپ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جب کہ وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل کو دھونی کے متبادل کے طور پرطلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیم مینیجمٹ دھونی کو کھلانے کا خطرہ مول لینا نہیں چاہتی بلکہ انہیں ایشیا کپ کے بعد آنے والے میگا ایونٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے آرام دینا چاہتی ہے۔ دھونی کے متبادل کےطور پر طلب کیے گئے کھلاڑی پارتھیو پٹیل نے اب تک 20 ٹیسٹ میچز، 38 ایک روزہ میچز اور صرف 2 ٹی ٹونٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں