ایبٹ آباد آپریشن پر بننے والی فلم کا منفرد ریکارڈ

’’سیل ٹیم سکس‘‘ دی ریڈ آن اسامہ کی خصوصیت خفیہ معلومات ہیں

امریکا میں صدارتی الیکشن سے صرف دودن پہلے اس فلم کا ریلیزہونا معنی خیز قرار دیا جا رہاہے۔ فوٹو: فائل

امریکا میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد آپریشن پر بننے والی فلم "سیل ٹیم سکس" نے پہلی بار میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔


"سیل ٹیم سکس" دی ریڈ آن اسامہ بن لادن، خطرناک ترین آپریشن پر بنائی گئی ہے جس کے لیے کئی ماہ تک امریکیوں نے منصوبہ بندی کی تھی۔ "سیل ٹیم سکس " میں اسامہ پر امریکی حملے کی منصوبہ بندی اور پھر القاعدہ رہنما کو ٹارگٹ بنانے کے مناظر عکس بند کیے گئے ہیں۔ فلم میں ایبٹ آباد آپریشن کی خفیہ معلومات بھی موجود ہیں۔ آپریشن کی وڈیو فلم کی اہم خصوصیت ہے۔

ایبٹ آباد کمپاؤنڈ کی نگرانی، سی آئی اے ٹیم کی جاسوسی کی کہانی بھی اس میں شامل کی گئی ہے، ٹریلر میں امریکی صدر اوباما کی جھلک نظر آتی ہے جس کی وجہ سے اس فلم کو انتخابی مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسامہ آپریشن اوباما دور کی سب سے بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے اس لیے صدارتی الیکشن سے صرف دودن پہلے اس فلم کا ریلیزہونا معنی خیز قرار دیا جا رہاہے۔ فلم کو پہلی بار 27 لاکھ افراد نے دیکھا جو نجی ٹی وی چینل کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story