کھلاڑی نے ریفری کو میدان میں گولیاں ماردیں

گذشتہ دنوں قومی کرکٹرز وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے درمیان تلخ کلامی کے مناظر پوری دنیا نے دیکھے۔ قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے میچ کے دوران ایک دوسرے سے الجھ پڑے تھے۔بعد ازاں انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا تھا۔
اپنے نا مناسب رویے کا احساس کرتے ہوئے وہاب اور احمد شہزاد نے نوجوان کرکٹرز سے کہاکہ وہ ان کی تقلید نہ کریں اور میدان میں ہمیشہ مثالی طرز عمل کا مظاہرہ کریں۔ کھیل کے دوران کھلاڑیوں کا ایک دوسرے سے الجھ پڑنا کوئی غیر معمولی بات نہیں اور نہ ہی یہ رویہ کسی ایک کھیل سے مخصوص ہے۔
ہر کھیل کے دوران چاہے وہ کرکٹ ہو، ہاکی یا پھر فٹ بال اس نوع کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ کھیل کے دوران کھلاڑیوں اور امپائر یا ریفری کے درمیان تکرار کے واقعات بھی ذرائع ابلاغ کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ دوسرے کھیلوں کے علاوہ فٹبال میں بھی میں کھلاڑیوں اور ریفری کے درمیان توتکار کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔
درحقیقت کھلاڑیوں کو ریفری سے ہی زیادہ شکایت ہوتی ہے۔ فٹ بال کی تاریخ میں ایسے کئی واقعات پائے جاتے ہیں جب کھلاڑی نے ریفری کی جانب سے زرد یا سرخ رنگ کا کارڈ دکھائے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہو۔ سرخ کارڈ دکھائے جانے کے بعد کھلاڑی کو میدان سے باہر جانا پڑجاتا ہے۔
گذشتہ دنوں ارجنٹائن میں دو کلبوں کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ریفری نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے ایک کھلاڑی کو سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا مگر اسے کیا پتا تھا کہ آئندہ وہ کسی کھلاڑی کو سرخ کارڈ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا۔ ارجنٹائن کے صوبہ کورڈوبا کی دو کلب ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہورہاتھا جب 48 سالہ ریفری سیزرفلورس نے ایک کھلاڑی کو قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر سرخ کارڈ دکھایا۔ اس نے ریفری سے تلخ کلامی کی اور پھر میدان سے باہر چلا گیا۔
چند لمحوں کے بعد وہ دوبارہ میدان میں نمودار ہوا مگر اس بار اس کے ہاتھ میں ایک گن دکھائی دے رہی تھی، اس سے پہلے کہ سیکیورٹی اہل کار کچھ کر پاتے اس نے ریفری پر فائر کھول دیا۔ سیزر فلورس کو تین گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک کھلاڑی بھی زخمی ہوگیا۔
ریفری پر غصہ اتارنے کے بعد قاتل گن کے سہارے بہ آسانی فرار ہوگیا۔ پولیس شدت سے اس کی تلاش کررہی ہے۔ فٹ بال کے مقابلوں کے دوران ارجنٹائن میں ریفری پر تشدد کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ گزشتہ برس جون میں Ferro اور Tiro Federal کے درمیان میچ ایک کھلاڑی کی جانب سے ریفری کو مُکا رسید کیے جانے کے بعد ختم کردیاگیا تھا۔ پچھلے مہینے River Plate اور Boca Juniors کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران بھی ریفری پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا مگر یہ پہلی بار ہوا ہے جب ریفری کے فیصلے سے ناراض کھلاڑی نے اسے گولی ماردی ہو۔