چاکلیٹ کھانے سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے تحقیق

چاکلیٹ میں شامل ’’فلیوانول‘‘ نامی کمپاؤنڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے دماغ کے کچھ سیلز جلدی متاثر نہیں ہوتے۔


ویب ڈیسک February 23, 2016
چاکلیٹ میں شامل ’’فلیوانول‘‘ نامی کمپاؤنڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے دماغ کے کچھ سیلز جلدی متاثر نہیں ہوتے۔ فوٹو؛فائل

نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں ایک بار چاکلیٹ کا استعمال دماغ کی صلاحیتوں کو میں اضافے کے ساتھ یادداشت کو تیز کرتا ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ کا استعمال دماغی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد فراہم کرتاہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ہفتے میں صرف ایک بار چاکلیٹ کا استعمال کیا جائے تو اس سے نہ صرف دماغی صلاحتیوں پر مثبت اثر پڑتا ہے بلکہ یادداشت بھی تیز ہوتی ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چاکلیٹ میں شامل ''فلیوانول'' نامی کمپاؤنڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے دماغ کے کچھ سیلز جلدی متاثر نہیں ہوتے اور دماغی صلاحیتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں